Thursday, 19 January 2017

I will speak on YouTube Ranking Factors

آج بات کریں گے یوٹیوب رینکنگ فیکٹرز پر
Image result for I will speak on YouTube Ranking Factors
پہلے بھی اس موضوع پر بات کرتے رہے۔ لیکن یہ سبجیکٹ ایسا ہے اس میں نئی نئی چیزیں آتی رہیں، نئے نئے تجربات شئیر ہوتے رہتے اور اور یوٹیوب کچھ نہ کچھ اپ ڈیٹ کرتا رہتا تو
-
آپ کہیں گے میٹا ڈیٹا رینکنگ میں اہم کردار ادا کرتا، تو میٹا ڈیٹا تو بہت سے لوگوں کا اچھا ہوتا لیکن وڈیو رینک پھر بھی نہیں کرتی، اور میٹا ڈیٹا تو اکثریٹ کا اچھا ہوتا پھر کونسی وجہ ہے کچھ لوگوں کی وڈیوز یوٹیوب سرچ میں اوپر رہتیں
کچھ وڈیوزکا ٹائیٹل بھی میعاری ہوتا، ڈسکرپشن میں بھی کوئی خرابی نہیں ہوتی اور ٹیگز بھی بہترین ہوتے لیکن وڈیو یوٹیوب کے سمندر سے سانس لینے کے لئے اوپر تک نہیں آتی اور کہیں کسی کونے میں سسسکتی رہتی
۔
آپ شائد گوگل اور یوٹیوب کی سٹریٹجی کو سمجھے ہوں جب بھی گوگل کوئی نیا آئیڈیا سامنے لاتا تو سب کو قبول کرلیتا، جیسے ایڈسینس شروع شروع میں ہوا کرتا تھا جو بھی اپلائی کیا کرتا تھا اسکو گوگل قبول کر لیتا تھا، جیسے بھی سائیٹ آپ دیکھتے تھے ان پر ایڈ سینس لگا ہوتا تھا
وقت گرزتا گیا ایڈسین میں سختی آتی گئی اور اب وہ وقت ہے بڑی بڑی ویب سائیٹس بھی ایڈ سینس کو ترس رہیں، ایڈ سین نہ ہو گیا امریکہ کا ویزہ ہو گیا
اب گوگل یہی کام یوٹیوب پر شروع کر رہا، ہر آنے والا دن آپ دیکھیں گے یوٹیوب اپنا میعار بلند کرتا جائے گا اور وہ لوگ معیاری کام نہیں کر رہے، وہ سائیڈ لائیں ہوتے جائیں گے کچھ ہی عرصہ میں لاکھوں یوٹیوب
اکاؤنٹ ، یوٹیوب بند کر چکا، اور اگلا قدم شائد اسی رفتار سے ایڈسینس بھی ختم کرتا جائے گا
۔
واپس آتے ہیں یوٹیوب رینکنگ فیکٹرز پر، کچھ عرصہ پہلے یوٹیوب رینکنگ فیکٹرز نام کی کوئی خاص چیزہوا نہیں ہو کرتی ایسی ایسی وڈیوز بھی یوٹیوب کے پہلے پیچ ہر ہوتی تھیں جن میں " سیو " نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی تھی، لیکن اب ایسا نہیں گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ یوٹیوب کے مطالبات بھی بڑتے جا رہے
۔
یہ وڈیو اڑا دو اسکا ٹائیٹل ٹھیک نہیں، اس کی ڈسکرپشن میں کمی ہے ، وڈیو اڑ گئی، اسکے ٹیگ ٹھیک نہیں اسکو اوپر پہنچا دو ، اسکے چینل معیاری نہیں ، چینل کو صٖفحہ یوٹیوب سے مٹا دو ، کبھی تو پورا اکاؤنٹ ہی شہید ہو جاتا،
ایسا ظلم تو کبھی چنگیز اورہلاکو خان نے بھی نہیں کیا تھا، برسوں کی محنت کو ایک کلک سے برباد کرنا کونسا انصاف ہے چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر اکاؤنٹ ختم کرنا ظلم نہیں تو کیا ہے
-
پھر واپس آتے ہیں یوٹیوب رینکنگ فیکٹرز، کیا کریں مولوی صاحب کے ہاتھ میں مائیک دے دیں تو وہ اس وقت تک اسکو نہیں چھوڑتے جب تک انکو سننے والے آدھ موے نہ ہو جائیں ۔ اور رائیٹر کی انگلیاں کی بورڈ پر چلنا شروع ہو جائیں تو ایک کیفیت طاری ہو جاتی کہ بس لکھتا رہے لکھتا رہے بھلے ، اگلوں کا ٹمپرامنٹ پڑھ پڑھ کر بوریت کی آخری حدوں کو چھو رہے ہو
۔
اوہو کیا مسئلہ ہے سیدھی سیدھی بات کرو، اتنا تو ہم نے کبھی سکول کالج میں نہیں پڑھا جتنا لمبے لمبے بھاشن آپ کے پڑھ لئے ہیں اب ادھر ادھر کی بات کی تو ہم نے ہڑتال کردینی
اوکے کرتے ہیں سیدھی بات ہم کہاں تھے ؟ ہاں یاد آیا، صرف میٹا ڈیٹا ہی اب رینکنگ فیکٹر میں اہم نہی﷽ رہا یوتیوب اب اپ ڈیٹ ہو کر نیکسٹ لیول پر پہنچ چکا وہ نہ صرف میٹا ڈیٹا کی پوری ریکوارمنٹس مانگتا بلکہ کچھ اور باتوں پر بھی توجہ دینے کا کہتا وہ کیا باتیں ہو سکتیں
تو یوٹیوب کوکیا پسند ہے ?
اگر ہم یوٹیوب رینکنگ فیکٹرز کو تین حصوں میں تقسیم کریں تو یہ کچھ اس طرح ہوں گے
۔
1 . میٹا ڈیٹا ( میٹا ڈیٹا کے بارے میں، میں تفصیل سے پوسٹ کرچکی میرے پروفائل کی ٹائم لائن ہر دیکھ سکتے)
۔
میٹا ڈیٹا ایک بنیادی چیز ہے اس کے بٖٖغیر یوٹیوب نہیں جان سکتا آپ کی وڈیو میں کونسا خزانہ چھپا پوا ہے
خزانہ کہا ہونالیکن کہنے میں کیا حرج ہے کچھ لوگ خوش ہو جائیں گے، تو ہم یوٹیوب کو میٹا ڈیٹا کے
ذریقے بتاتے ہیں کہ آپ نے ہماری وڈیو کو میٹا ڈیٹا کے ذریعے ایکسپلور کرنا، لیکن ایک مسئلہ ہے ۔۔
۔
مسئلہ کیا ہے ؟ وہ کچھ ایسا ہے کہ آپ اپنی خستہ عمارت کو میٹا ڈیٹا کا پینٹ کر کے سمجھتے وڈیو رینک کر جائے ، ایسا نہیں ہوتا اب اتنی آسانی سے یوٹیوب کو چونا نہیں لگا سکتے۔
2- واچ ٹائم واچ ٹائم واچ ٹائم واچ ٹائم واچ ٹائم
دیکھیں میں نے واچ ٹائم پانچ بار لکھا مطلب ؟ مطلب یہ کہ یوٹیوب اب ان وڈیوز کو اہمیت دے رہا جس جن وڈیوز کو واچ ٹائم زیادہ ہوتا، اور واچ ٹائم تب ہی زیادہ ہو سکتا جب آپ کی وڈیو ایڈیٹنگ اور وڈیوز بناتے کا ایڈیا اچھا ہوگا اگر آپ ایسا نہیں کر سکتے تو بھول جائیں آپ کی کوئی وڈیو رینک کرے گی بر پھر آپ دوسروں کی چرائی ہوئی وڈیوز ہی چند دنوں تک رینک کری سکیں گے اس کے بعد وڈیو بھی ڈیلیٹ ہو جائے گی اور آپ کا چینل بھی فوت ہو جائے گا ، سو ایسی وڈیوز بنائیں جو دیکھنے والوں کی اپنے حصار میں لے لئے اور وہ ان وڈیوز کوآخر تک دیکھیں
ماہرین کہتے ہیں وڈیو کہ پہلے 10 سیکنڈ اہم ہوتے اگر آپ نے ان دس سیکنڈز میں اپنی وڈیو میں جادو جگا لیا تو دیکھنے والا آگے دیکھنے کا فیصلہ کر لیتا ورنہ آپ کو وڈیو کو دیکھنا چھوڑ کر کسی دوسری وڈیو کی تلاش میں چل نکلتا سو پہلے دو سیکنڈ میں اپ نے کچھ ایسا کرنا کہ ناظر کی توجہ حاصل کری سکیں
۔
یوٹیوب کے ماہرین یہ بھی بتاتے وڈیوز دیکھنے والوں کی اکثریت 3 منٹ 53 سیکنڈ سے اوپر نہیں جاتی اور وڈیو دیکھنا بند کر دیتے سو آپ کی وڈیو کم از کم 3-5 منٹ تک ضرور ہونی چاہیتے، جب آپ دیکھیں کہ آپ ناظر کے دل میں زیادہ عرصہ تک قیام کرنے کی صلاحیت حاصل کر چکے تو 10 منٹ یا اس سے زائد کی وڈیو بنا سکتے اور 10 منٹ کی وڈیو جلد رینک ہوتی ہے
۔
یہ میں اپ کو کسی اور پوسٹ میں بتاؤں گی 5 منٹ کی وڈیو کی کسی طرح کھینچ تان کر 10 منٹ کرنا اور اس طرح یہ کام کرنا کہ دیکھنے والے کو احساس بھی نہ ہو کہ ایسا ہو گیا ہے اور ہمیں وڈیو رینک کرنے میں آسانی ہو اور یوٹیوب بھی خوش ہو جائے
آپ کے چینل میں لفٹ سائئیڈ پر "گوگل اینالیٹک" یہ آپ کے چینل کا وہ آئینہ ہے جو آپ کو بتایا ہے آپ کا چینلز اور وڈیوز کیا کارنامے انجام دے رہے اس کو سمجھنا بڑا ضروری ہے لیکن اس کے لئے بھی ایک پوری پوسٹ کی ضرورت ہو گی اس کے کسی اور دن کے لئے آٹھا رکھتے ہیں۔
کچھ لوگ کہتے، جن کے سبسکرائیبرز زیادہ ہوتے انکو وڈیوز جلد رینک کرتیں کچھ حد تک یہ بات سہی ہے لیکن پوری طرح نہیں کیوںکہ اگر سبسکرائیبرز نے وڈیو پوری نہ دیکھی اور کچھ منٹ یا سیکنڈ دیکھ کر بند کر دی تو اس وڈیو کے رینک ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اب وہی وہڈیو رینک کرے گی جس کو دیکھنتے والے، پورا دیکھنے کی کوشش کریں گے، اور اگر وڈیو کو دیکھ کر جلد بند کر دیا گیا تو یہ وڈیو کے لئے منفی پوائنٹ ثابت ہوگا
۔
اچھا اگر کسی نے آپ کی وڈیو دیکھی اور اگے شئیر کر دی اور لائیک بھی کر دی اور یہ سلسلہ آپ کی نئی وڈیو کے پبلش ہونے کے ساتھ ہی شروع ہو جاتا کوئی لائیک کر رہا کوئی شئیر کر رہا کوئی کمنٹ کر رہا اور یہ سلسلہ کچھ طویل ہو جاتا تو یہ اس وڈیو کا گولڈن پیریڈ ہے ان لمحات میں اس وڈیو کو میں رینک ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا کیوں کہ یوٹیوب اس وڈیو کو مزید لوگوں تک پہنچانے میں آپ کا معاون بن جاتا اور لوگوں کی سجسٹڈد وڈیوز میں آپ کی وڈیو کو اوپر رکھتا اور وڈیو چند دن مین لاکھوں ویوز لے لیتی
banner
Previous Post
Next Post

0 comments: