Sunday, 22 January 2017

Here are a few ways how to increase your YouTube subscribers

اپنے یوٹیوب سبسکرائیبرز میں اضافہ کیسے کیا جائے چند اہم طریقے
-Image result for YouTube subscribers images
۔
بار بار ایک سوال کیا جاتا ہے، ہمارے سبسکرائیبرز کیسے بڑھیں، کسی کا سوال ہوتا، پہلے 100 سبسکرائیبرز کیسے بنائیں جائیں تو کوئی 1000 سبسکرائیبرز کی بات کرتا کہ کیسے حاسل کیئے جائیں، کوئی پوچھتا مجھ سے کیا غلطی ہو رہی، میرے سبسکرائیبرز نہیں بڑھ رہے، کیا یوٹیوب میرے خلاف ہو چکا ہے، میرا چینل گرو کیوں نہ کر رہا، ایسے سوالات مجھے ملتے رہتے تو میں نے سوچا آج سبسکرائیبرز پر بات کی جائے، اس پر بات کرنا اس لئے بھی ضروری ہے کہ سبسکرائیبرز کے بغیرآگے بڑھنا کچھ حد تک مشکل ہو جاتا ہے اور اگر سبسکرائیبرز ہمارے چینل کو آگے بڑھانے میں مدد کرنے لگیں تو زندگی آسان ہو جاتی ہے، چند اہم سٹپس بتانے لگی ہوں جن پر عمل کرکے آپ آسانی سے سبسکرائیبرزکی تعداد میں اضافہ کر سکتے
۔-
تو سبسکرائیبرز حاصل کرنے کے لئے ہم پہلا قدم برھاتے اور وہ ہے، ریگولر وڈیوز اپ لوڈ کرتے رہیں، روزآنہ آپنے چینل پر کچھ نہ کچھ آپ لوڈ کریں اگر آپ نے ایسا نہ کیا تو یوٹیوب کی دنیا بہت بڑی اپ کے پہلے سبسکرائیبرز بھی آپ کو بھول کر آگے بڑھ جائیں گے، بہت سے چینل اس لئے ترقی نہیں کر سکتے کیوںکہ ان پروڈیوز کی اپ لوڈنگ کی رفتار نہ ہونے کے برابر ہوتی،
-
دوسرا طریقہ ہے ٹرینڈنگ ٹاپکس پر وڈیوز بنائیں، یہ طریقہ سبسکرائیبرز لانے میں بہت کامیاب سمجھا جاتا ہے آپ دیکھتے ہوں گے ٹرینڈنگ ٹاپکس پر وڈیوزبنانے والوں کے سبسکرائیبرز بہت ہوتے ہیں وجہ یہ ہوتی ہے کہ انکی وڈیوز پر آنے والی ٹریفک زیادہ ہوتی ہے اور جتنی زیادہ ٹریفک ہوتی ہے انتا ہے آپ کے سبسکرائیبرز کی تعداد میں اضافے کے چانس ہوتا
-
آپ نے " کلک بیٹ " کام نام تو سنا ہوگا، کلک بیٹ سے مراد آپ اپنے یوزر کو مجبور کر دیتے کہ وہ آپ کی وڈیو پر کلک کرنے پر مجبور ہو جتا اس " آرٹ" کو کلک بیٹ کا نام دے سکتے، لیکن کلک بیٹ سے یہ مراد نہ لیں کہ آپ کسی جھوٹ کا سہارا لیں جو عام طور پر لوگ لیتے، وہ ایسے خبر یا تصویراپنے تھم نیل لگاتے کہ اگلا مجبور ہو جاتا کہ دیکھیں اس میں کیا ہے یا کچھ لوگ ایسا ٹائیٹل بناتے کہ لوگ تجسس کے ہاتھوں مجبور ہو کلک کرنے پر مجبور ہو جاتے، لیکن اگر آنے نےکلک بیٹ کو جھوٹی خبر، یا مس لیڈنگ ٹائیٹل یا لنک یا تصویر سمجھ لیا تو یوٹیوب آپ کے وڈیو آڑا دے گا اور کبھی تو چینل اور اکاؤنٹ بھی ختم کر سکتا ، اس لئے اسکو ایک آرٹ کے طور پر سمجھیں بات سچی ہو لیکن اسکو اس طرح پیش کیا جائے کہ لوگ تجسس کے ہاتھوں مجبور ہو کر اس پر کلک کرنے پر مجبور ہو جائیں، یوٹیوب کے دنیا میں اپ کلک بیٹ کیسے کر سکتے تو وہ دو ہی طریقے ایک تھم نیل اور دوسرا ٹائیٹل، اس آرٹ کو سیکھنے کے لئے آپ یوٹیوب پر جائیں اور دیکھ دوسرے کیسے آپ کو کلک بیٹ کا شکار بنا رہے ان سے آئیڈیاز لے کر آپ بھی ا کام میں مہارت حاصل کر سکتے، اس کو مزید دو آتشہ کرنے کے لئے آپ ٹرینڈنگ وڈیوز اور کلک بیٹ کو ملا کر اسکا استعمال کریں تو یہ مزید کامیابی آپ کے لئے سمیٹے گا۔
-
تیسرے نقطے کی طرف چلتے ہیں، کچھ لوگ بڑے بڑے چینلز کو دیکھتے تو انکو احساس کمتری ہونے لگتا ہے ہم تو انکے سامنے کچھ نہیں لیکن وہ بھول جاتے وہ بھی کبھی آپ جیسے تھے اس مقام تک پہنچنے میں انہوں نے برسوں لگائے ہیں اور آپ کا تو سفر ابھی شروع ہوا ہے، انکی کامیابی کے پیچھے ایک لمبی داستان ہے، انہوں اس کامیابی کو حاسل کرنے کے لئے محنت کی آخری حدوں کوچھو لیا، اپ کو ان لوگوں تک پہنچنے کے لئے ٹائم لگے گا، اس وقت آپ اپنے چھوٹے چھوٹے سٹپس کے ذریعے آگے بڑھ سکتے، جیسا آپ ایک ٹارگٹ بناتے میں نے اس ہفتہ میں، 20 سبسکرائیبرز بنانے ہیں اور اس ٹارگٹ کو حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں اگلے ہفتے کا ٹارگٹ 30 سبسکرائیبرز کر سکتے اور اس ٹارگٹ کو حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں ایک دن آپ بھی ایک ہفتے میں سیکڑوں اور پھر ہزاروں ٹارگٹس تک پہنچ جائیں گے
۔
چوتھے، سٹیپ کی طرف بڑھتے ہیں، آپ نے دیکھا ہوگا کوئی ایسا ائیڈیا سامنے لاتا جو کامیابی کی منزلیں طے کرنے لگتا جیسا اگر پاکستان کی بات کریں تو کسی پاکستانی نے Vines وڈیوز بنانا شروع کیں اور کامیاب ہوگیا، اس کو دیکھ کر دوسروں نے بنانا شروع کیں اور ان میں سے بہت سے کامیاب ہو گئے آپ بھی ایسا کر سکتے، جو وڈیوز کامیاب جا رہیں اسکو ری یوز یا ری رائیٹ یا نقل کریں اور کچھ لوگ ضرور کہیں گے یہ کاپی ہے لیکن بہت سے آپ کی وڈیوزکو پسند بھی کر رہے ہوں گے اور آپ کے چینل کو سبسکرائیب کر رہے ہوں گے جو آئیڈیا بھی آپ ٹاپ 10 میں دیکھیں اور دیکھیں کہ لوگ اسکو پسند کر رہے تو اس پر آپ بھی وڈیوز بنانے کی کوشش کریں لوگوں پر توجہ نہ دیں دنیا کسی حال میں خوش نہیں رہتی
۔
پانچواں سٹیپ اپنے سبسکرائیبرزاور یوزرز سے رشتہ استوار رکھیں چاہے وہ آپ کے فالور ہوں، سبسکرائیبرز ہوں ، ٹویٹڑ پر ہوں یا فیس بک پر یا کسی بھی سوشل میڈیا سائیٹ پر آپ ان سے بات چیت کرتے رہیں اور انکو اپنے ہونے کا احساس دلاتے رہیں، ان کے کمنٹس کا جواب دیں تاکہ وہ سمجھیں کہ آپ انکے ساتھ ہیں
۔
چھٹا سٹیپ
-تھم نیل تھم نیل تھم نیل
یہ میں نے تین بار لکھا جس یوٹیوبر نے تھم نیل کے آرٹ کو سمجھا اور اس میں کامیاب ہو گیا سمجھیں اس نے کامیابی کا آدھا سفر طے کر لیا تھم نیلز آپ کی کامیابی پہلا دروازہ ہے جو پر سب سے پہلے دستک دی جاتی ہے تو آپ بھی اگر یوٹیوب کی دنیا کو فتح کرنا چاہتے تو تھم نیل بنانے کے فن کو زیادہ سے زیادہ سیکھیں اور کلک بیٹ تھم نیل بنانا شروع کریں
-------------------------
گپ شپ ٹائم
------------------------
بہت سے میرے طرح بھولے بھالے بھائی، فیس بک کو ہی اپنی ویب سائیٹ یا یوٹیوب وڈیوز کے لئے ٹریفک کا آخری ذریعہ سمجھتے ( کچھ تو فیس بک پر بھی اپنی وڈیوز پوسٹ کرنا اپنی توہین سمجھتے ہیں کہ کہیں وڈیوز کو نظر نہ لگے جائے )
.
آج کل تو سردی کی وجہ سے جہاں ویوز کو سردی لگی ہوئی میرے بھائی بھی اپنے یوٹیوب چینل کی طرف نظر اٹھا کر نہیں دیکھتے کہ وہاں ویسے بھی برف باری ہو رہی اوپر سے یوٹیوب نے خود ایسی بمباری شروع کی ہوئی کہ یوٹیوب اکاؤنٹ کھولتے ہوئے بھی ڈر لگتا کہ پتہ نہیں یوٹیوب چننل یوٹیوب کی بمباری
سے محفوظ رہ گیا ہے کہ اگلے جہاں سدھار گیا ہے
پاکستانی یوٹیوبرز کا تو ویسے ہی یوٹیوب دشمن بنا ہوا ایسا سونامی آیا ہوا کے بڑے بڑے یوٹیوب گرو اپنی جانیں بجاتے پھر رہے، یوٹیوب کورس بنانے والے کے چہرے ایسے اترے ہوئے کہ انکو دیکھ کر ترس اتا
مجھے تو کل کچھ مال روڈ کچھ ایسے جانے پہچانے چہرے نظر آئے جو گروپ میں نظر آتے، انکی آواز بھی کچھ جانی پہنچانی تھی جب وہ صدا لگاتے تھے
" دے جا سخیا راہ ِ خدا تیرے اللہ ہی بوٹا لاوے گا"
.
بڑی درد بھری آواز تھی دل کر رہا تھا ، اپنے نئے چینل کی ارننگ انکے ہاتھ پر رکھ دوں لیکن مجھے شرم آگی کہ آگے سے صدا لگانے والا یہ نہ کہہ دے بی بی یہ کچھ ہے آپ کے پاس تو ہمارے ساتھ شامل ہو جاؤ، یوتیوب سے زیادہ ارننگ ہوگی
.
.ابھی یہ سوچ ہی رہی تھی کہ مجھے یاد آ گیا یہ کس کی آواز تھی میں نے یوٹیوب کے کورس کی وڈیو میں سنی تھی بتا دوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟
میں نے کہا یہ کیا آپ تو ہمیں لاکھوں کی ارننگ کے خواب دکھایا کرتے تھے، آپ کی یہ حالت کیسے ہوئی
بڑی سرد آہ انہوں نے لی پہلی ہی اتنی سردی اوپر سے سرد آہوں نے موسم کو منفی فارن ہیٹ درجہ حرارت تک پہنچا دیا
banner
Previous Post
Next Post

0 comments: